سوات میں برفباری کیوجہ سے سڑکوں کی بندش برقرار => مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش کا کتنا امکان؟ => چین کے طاقتور فوجی جنرل کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع => لاہور میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے خاتون جاں بحق => ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو آئی سی سی پاکستان پر سخت پابندیاں لگا سکتا ہے، بھارتی میڈیا => کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت برقرار، کم سے کم درجہ حرارت کیا رہا؟ => پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا => ابوظبی میں روس یوکرین مذاکرات ناکام، دو روزہ بات چیت بغیر نتیجے کے ختم => کیئر اسٹارمر کی تنقید کے بعد ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا، برطانوی فوجیوں کی کھل کر تعریف => بالاکوٹ میں شدید برف باری میں لاپتہ افراد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا => اقرا عزیز اور یاسر حسین دوسری بار والدین بن گئے => انڈر 19 ورلڈ کپ کا سپر سکس مرحلہ: پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی => 25 جنوری 1990: وہ دن جب کشمیر میں سوگ منانا بھی جرم بن گیا => رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک، پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگ میل => محکمہ جنگلات پنجاب کی پرندوں غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی => خیبرپختونخوا کی جامعات میں طالبات کیلئے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری => طالبان حکومت میں افغانستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، سابق وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف => وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری  => منی سوٹا میں ہنگامہ، ٹرمپ نے میئر اور گورنر پر بغاوت بھڑکانے کا الزام لگا دیا => جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید => آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار، شہری حیران رہ گئے => سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن نویں روز بھی جاری، مزید انسانی باقیات برآمد => اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے سے پودا نکل آیا، لوگ حیران => حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا => ایران پر ممکنہ حملہ، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج تعینات، تہران میں ہائی الرٹ => چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو اشیا پر 100 فیصد ٹیرف لگے گا، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی => امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ => سانحہ گل پلازہ؛ ایک ہی خاندان کے 6 میں سے 4 افراد کی میتیں آج ورثا کے حوالے کی جائینگی => بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آج سے 27 جنوری تک شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی => بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی، سڑکوں پر کئی فٹ برف موجود، ریسکیو آپریشن جاری => دہشت گردی، بھارت اور افغانستان => کراچی، پاکستان کا پہلا دارالحکومت => گل پلازہ کی آگ؟ => سوال یہ ہے کہ آگ بجھتی کیوں نہیں؟ => کچھ یادیں => گل پلازہ کی آگ: حادثہ نہیں، اجتماعی غفلت ہے => Over Connected => ایودھیا سے دھنی پور تک => وادی تیراہ کو خالی کروانے کا بیان سیاسی مقاصد اور فوج کو بدنام کرنے کی سازش ہے، وزارت اطلاعات => مرزا غالب اور ادارہ یادگار غالب => ابن سینا => غزہ بورڈ آف پیس => استحکام و بقا … ثمرہ شمشاد => آتشزدگی کے اسباب => ڈاکٹر سعید اقبال سعدیؔ … پُراسرارکیفیتوں کا شاعر => ہیموںکالانی، تحریک آزادی کا ہیرو…گل محمد منگی => کراچی ایئرپورٹ، جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ترکیے کا ویزا حاصل کرنے والا مسافر گرفتار => معذوری کے بہانے قید سے بچنے والا مجرم باکسنگ لڑتے پکڑا گیا => کراچی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق => سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ خیبرپختونخوا میں اسپتال مریضوں سے بھر گئے، ہزاروں کیسز رپورٹ =>

Adalti Hukam K Bawajood Musharaf Ko Koita Pesh Nahi Kya Gya


Adalti Hukam K Bawajood Musharaf Ko Koita Pesh Nahi Kya Gya

Video Related to

عدالتی حکم کے باوجود مشرف کو کوئٹہ پیش نہیں کیا گیا سابق حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی پرویز مشرف کو کو ئٹہ لانے میں سنجیدہ نہیں ہے: سہیل راجپوت ایڈووکیٹ۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت کے واضح احکامات کے باوجود بلوچ رہنما نواب بگٹی کے مقدمہ قتل کے مرکزی ملزم پرویز مشرف کو کوئٹہ نہیں لایا گیا۔اس اہم مقدمہ قتل کی سماعت پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ ون میں ہوئی۔ مقدمے کے مرکزی ملزم اور سابق صدر پرویز مشرف کی اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد اس عدالت نے متعدد بار انہیں کوئٹہ لاکر پیش کرنے کا حکم دیا لیکن پولیس کی جانب سے انہیں پیش نہیں کیا گیا۔متعلقہ پولیس نے پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے کے بارے میں عدالت میں جو موقف اختیار کیا اس کے بارے میں نواب بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسروں نے عدالت سے مہلت کی استدعا کی ہے۔انہوں نے کہا: ’تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پرویز مشرف کی کوئٹہ منتقلی کے لیے محکمہ داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ سماعت پر پراگریس دکھائیں گے۔استغاثہ کی اس یقین دہانی کے باوجود سہیل راجپوت ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی پرویز مشرف کو کو ئٹہ لانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا: ’اگر یہ لوگ پرویز مشرف کو کوئٹہ میں عدالت میں پیش کرنے میں سنجیدہ ہوتے تو پھر بلوچستان ہائیکورٹ میں اس مقدمے کی اسلام آباد منتقلی کی درخواست نہ دیتے۔جس طرح پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اسی طرح اس مقدمے کے تین دیگر ملزمان سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی صمد لاسی کی گرفتاری کے سلسلے میں بھی واضح احکامات کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔عدالت نے مذکورہ تینوں ملزمان کے بھی دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد مقدمے کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر یہ حکم جاری کیا ہے کہ پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
facebbo